مقبوضہ کشمیر پر حکومت لفظی نہیں عملی اقدام کرے، احسن اقبال

August 02, 2020

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر لفظی نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

نارووال میں شہید سپاہی محمد توصیف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر حکومت فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلائے۔

انہوں نے کہا کہ صرف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بناکر سری نگر نہیں پہنچیں گے، اس کے لیے عملی اقدام کرنا ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کا کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین

آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے نیا ترانہ جاری کیا ہے۔

قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں لگائے گئےلاک ڈاؤن کو 5 اگست کو ایک سال مکمل ہوجائے گا ۔

دنیا بھر میں مسلمان عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منارہے ہیں دوسری طرف کشمیری مسلمان آج بھی بھارتی سرکار کے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں قید ہیں۔