99 سالہ خاتون پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر

August 03, 2020

دنیا بھر میں خواتین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر کم ہی ہیں لیکن ہم آپ کو ایک ایسی بزرگ خاتون کے بارے میںبتائیں گے جنہیں دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ اور فلائٹ انسٹرکٹر ہونے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ روبینہ آستی نے 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روبینہ آستی کو دنیا کی بزرگ ترین خاتون پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جہاز اڑانے کی تربیت دینے کے عالمی ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بزرگ پائلٹ روبینہ آستی کا کہنا ہے کہ انہیں جہاز اڑانے کے تربیت دینا بے حد اچھا لگتا ہے۔

99 سالہ خاتون پائلٹ نے گزشتہ دنوں نیکسٹجین فلائٹ اکیڈمی میں اپنی زندگی کی آخری تربیتی پرواز اڑائی تھی۔