گوجرانوالہ ،آلائشیں تاخیر سے اٹھانے پر بلدیہ ملازمین پر تشدد

August 03, 2020

گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں آلائشیں تاخیر سے اٹھانے پر مقامی افراد نے بلدیہ ملازمین پر ڈنڈوں سے تشدد کیا جس سے 4 ملازم زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وزیرآباد میں بلدیہ ملازمین آلائشیں اٹھا رہے تھے کہ 20 کے قریب نوجوانوں نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔