عید صفائی آپریشن کو آج ہر حال میں مکمل کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

August 03, 2020


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عیدصفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور اور تمام شہروں میں آلائشوں کی ڈسپوزل کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

اس کے علاوہ عثمان بزدار نے صفائی انتظامات کی شکایت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ گلی محلوں میں صفائی آپریشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔