عمران خان کو افغان صدر کا فون ‘عید کی مبارکباد دی

August 04, 2020

عمران خان کو افغان صدر کا فون ‘عید کی مبارکباد دی

اسلام آباد(اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ عمران خان نے بھی افغان صدر کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ اس سال عید الاضحی ایسے وقت میں آئی جب بین الاقوامی برادری کوویڈ 19 سمیت کئی چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے۔ عمران خان نے امید ظاہر کی کہ امن عمل کی موجودہ رفتار کو امریکا طالبان امن معاہدے کے نفاذ کے لئے بڑھانا ہوگا جس سے بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہونے کی راہ ہموار ہو سکے گی۔