بسیمہ میں چوری اور ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری گرفتار

August 04, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بسیمہ میں لیویز نے ایک کارروائی میں چوری اور ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ لیویز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ کو اطلاع ملی تھی کہ چوری اور ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری محمد مراد بسیمہ کے علاقے حسین زئی میں موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم لیویز کو دیکھتے ہی قریبی پہاڑ کی جانب فرار ہو گیا تاہم لیویز نے تعاقب کرتے ہوئے شرینزہ کے پہاڑی علاقے سے گرفتار کر لیا ۔