بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خودمختاری غضب ہوئے سال مکمل

August 04, 2020

بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خودمختاری غضب کئے ایک سال گزر گیا مگر دنیا اور عالمی ادارے اس معاملے پر غفلت کی نیند سو رہے ہیں کیونکہ وادی میں کئی سالوں سے جاری ظلم و جبر پر کسی کی توجہ ہی نہیں ہے۔

مقبوضہ وادی میں لوگ مارے جارہے ہیں، چادر کی حرمت تو کیا ہوگی، چار دیواری جلائی جارہی ہے ، کشمیری یہ سب برداشت کررہے ہیں مگر آئین معطلی کا بھارتی فیصلہ انہیں منظور نہیں ہے۔

بھارت کے یک طرفہ فیصلے کو سال گزرا مگر اسے واپس کرانے کی جدوجہد جاری ہے، بدلے میں جبرمسلسل مسلط ہے لیکن کشمیری لڑ رہے صبر کر رہے ہیں اور دنیا کی مدد کاانتظار بھی کررہے ہیں ۔

تف ہے دنیا پر ، جمہوریت ، مساوات اور برابری کے چیمپئنز اور عالمی اداروں پر جنہیں جبر سہتے نہ بوڑھے دکھائی دے رہے ہیں، نہ عورتیں اور نہ بچے امن ، برابری، انصاف کی باتیں اقوام متحدہ ، یورپی یونین، امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں کرتی ضرور ہیںلیکن انکے نفاذ کی کوششوں میں انکا کا کردار بھی دیکھیں۔

ایک سال سےختم کی گئی کشمیر کی آئینی خودمختاری پر عملاً کچھ بھی نہیں کیا جاسکا ہے ، اقوام عالم تاحال گہری نیند میں ہی ہیں۔