عثمان بزدار کا اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کرنے کا حکم

August 04, 2020

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو بروقت موثر اقدامات کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے برساتی نالے، ڈرین اور واٹرچینلز کی فوری صفائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائے، واساز اور تمام لوکل گورنمٹس پیشگی انتظامات کریں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا۔