پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے یوم استحصال کشمیر سے متعلق تقریب

August 04, 2020


چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ سے مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز دنیا بھر میں پہنچے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے یومِ استحصال کشمیر سے متعلق تقریب منعقد کی گئی۔

پارلیمنٹ کی عمارت پر تھری ڈی پروجیکٹر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عکاسی بھی کی گئی۔

پارلیمان کو سبز رنگوں کی روشنیوں سے سجایا گیا، تھری ڈی پروجیکٹر سے ملی نغمے بھی بجائے گئے۔

اس موقع پر چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی کا تقریب سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری بیواؤں، بچوں اور بزرگوں پر ظلم کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں بربریت ختم نہیں کرے گا تو دنیا کا امن داؤ پر لگ سکتا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ مودی کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے لیکن کوئی اس کو پوچھنے والا نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا پارلیمان دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ یہ انسانیت کی بات ہے۔

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں پاکستان کے سیاسی نقشے نے تمام خدشات دور کردیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کر رہا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ پارلیمنٹ پورے پاکستان کی عوام کی نمائندہ اور کشمیر کی بھی آواز ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل دور ہے، اس لیے پارلیمنٹ سے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی بربریت کہ عکاسی کی جا رہی ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے ایوانوں کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ رکھا جائے گا۔ آج یہاں سے مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز دنیا بھر میں پہنچے گی۔