• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، بھارت کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، پاکستان کو یاسین ملک کا معاملہ بھی عالمی عدالت میں اٹھانا ہوگا۔

راولپنڈی آرٹس کونسل میں یومِ استحصال کے موقع پر کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

اس نمائش کا افتتاح جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ اور کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 لاکھ بھارتیوں کو کشمیر میں ڈومیسائل دیے ہیں، بھارت کشمیریوں کی شناخت ختم کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عید پر کورونا کا بہانہ کر کے کشمیریوں کو نماز سے روکا گیا۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تمام ہمسایہ ملک ہندوستان سے عاجز ہیں، ہندوستان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کے خلاف اسٹریٹجی بنائی جائے، سراج الحق

مشعال ملک نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے یاسین کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت رہنما کا مسئلہ عالمی عدالت میں لے کر جائے۔

تازہ ترین