غیرت کے نام پر بہن نے بہن کو قتل کردیا

August 04, 2020

قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو غیرت کےنام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بہن کے ہاتھوں بہن کے قتل کا واقعہ کوٹ رادھا کشن کے گاؤں خوشحال سنگھ میں پیش آیا۔

چھوٹی بہن پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، اہل خانہ اسے منع کرتے رہے لیکن وہ بضد رہی جس پر اس کی بڑی بہن نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی۔

ایک اور واقعے میں گوجرانوالہ میں 19 سالہ نوجوان کو دوستوں نے گھر سے باہر بلا کر قتل کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ میں ایک پارک میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کے مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ملزمان مقتول کو اس کے گھر سے بلا کر لائے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔