ڈالر ایک بار پھر168روپے کی سطح پر

August 05, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر168روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 167.50روپے سے بڑھ کر 167.60روپے اور قیمت فروخت 167.80 روپے سے بڑھ کر167.90روپے ہو گئی۔