موٹر سائیکل کی ٹکر سے 7سالہ بچہ جاں بحق

August 05, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھا نہ کوہسار کے علا قے جناح ایونیو پر 7 سالہ بچہ موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ موٹر سائیکل موقع سے فرار ہو گیا۔ناصر حسین نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ مدعی کا بیٹا علی اپنے کزن کے ساتھ پیدل جا رہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم موٹرسائیکل سوار غفلت نے چلاتے ہو ئے ہٹ کیا جس سے علی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ قتل خطاء درج کر لیا۔