پشین:سول ہسپتال عملہ کی غفلت کانوٹس لیاجائے،تاجر رہنماء

August 05, 2020

کوئٹہ(پ ر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کےصدر عبدالرحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری یٰسین مینگل حاجی خدائے دوست سعد اللہ اچکزئی حاجی ظفر کاکڑ اللہ داد اچکزئی حاجی عبدالجبار کاکڑ شراف خان سید نعمت آغا اور قاری عبیداللہ درانی نے اپنے بیان میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے قبائلی رہنما حاجی محبوب میرزئی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشین ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نا اہلی کی وجہ سے قیمتی جان ضائع ہو گئی جو باعث مذمت ہےانہوںنے مطالبہ کیا کہ غیر ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔