ڈومیسٹک سیزن اکتوبر میں شروع، کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

August 06, 2020

کراچی (عبدالما جد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) ستمبر میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہوگا۔ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔ قومی انڈر19کے بعد قومی ون ڈے اور پھر قائد اعظم ٹرافی کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ قائد اعظم ٹرافی کے تمام میچ کراچی میں اس لئے کرائے جارہے ہیں تاکہ ڈھائی سوآفیشلز اور کھلاڑیوں کو ایک ہوٹل میں رکھا جائے۔