حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جا ئیگا

August 06, 2020

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کوآج بروز جمعرات احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت نے اراکین اسمبلی ، عہدیداروں اور کارکنوں کو حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔