پاکستانی سفارتی مشنز مسئلہ کشمیر پرکوششوں کو تیز کریں، قاضی عبدالعزیز چشتی

August 06, 2020

لوٹن ( نمائندہ جنگ) لوٹن سے ممتاز عالم دین علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے ہائی کمشنر پاکستان نفیس زکریا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتی مشنز کشمیر کے مسئلے پر کاوشوں کو جاری اور تیز کریں۔ انہوں نے ہائی کمشنر کی کمیونٹی کے لیے کاوشوں اور سروسز کو سراہا اور زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر بھی سفارتی سطح پر کاوشوں میں تیزی پیدا کریں، دریں اثناء علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے بتایا ہے کہ مرکزی جماعت اہل سنت یوکے یورپ اینڈ اوورسیز ٹرسٹ اس جمعہ کو یوم کشمیر کے طور پر منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کے بانی اور سرپرست اعلیٰ مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی، جنرل سیکرٹری خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ صاحبزادہ برکات احمد چشتی، پیر سید صابر حسین شاہ گیلانی، علامہ مفتی عبدالرحمان نقشبندی، علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ صاحبزادہ سید نور احمد شاہ کاظمی، علامہ حافظ فاروق چشتی، علامہ قاری واجد حسین چشتی، علامہ حافظ عبدالغفور چشتی، علامہ ساجد لطیف قادری، علامہ انعام الحق قادری، مولانا حافظ اشتیاق حسین قادری، علامہ محمد ارشد جمیل، علامہ محمد عبدالباری چشتی، علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی الازہری، علامہ عارف حسین سعید، مولانا قاری محمد اشرف سیالوی و دیگر نے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے اداروں کے اندر جمعہ کے اجتماعات پر کشمیر پر خصوصی خطابات کیے جائیں اور گزشتہ سال 5 اگست کے بھارتی اقدامات کی مذمت کی جائے۔ انہوں نے علمائے کرام و مشائخ پر زور دیا ہے کہ وہ جمعہ کو کشمیر پر قراردادیں بھی منظور کرائیں اور مظلوم کشمیری عوام کے لئے آواز بلند کی جائے -