ایم ڈی اور ایم ایس کے کورسز کی رجسٹریشن کیلیے یو ایچ ایس لاہور کو مراسلہ

August 06, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر نے ایم ڈی اور ایم ایس کے کورسز کی رجسٹریشن کے لئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کو مراسلہ لکھ دیا ہے ،یاد رہے کہ ایم ڈی اور ایم ایس کی رجسٹریشن کے معاملے پر پی ایم اے کے وفد نے ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں قائمقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سے ملاقات کی اور پی جی آرز کے مسائل بارے آگاہ کیا تھا۔