سیفران اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین ساجد خان کی زیر صدارت اجلاس

August 06, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)چیئرمین کمیٹی برائے ساجد خان مہمند کی زیر صدارت مہمند حاصہ دار فورسز کے پولیس میں انضمام اور انکے کیرئیر کی منصوبہ بندی کے حوا لے سے سیفران کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا ایک اجلاس کا بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی صالح محمد، گل ظفر خان، محمد اقبال خان،عبدالشکور شاد، عالیہ،حمزہ ملک،ساجد خان طوری اور علی وزیر کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز،آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی،سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔آئی جی اورسیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان نے اجلاس کو بتایا کہ خاصہ دار فورس کا انضمام خاصہ دار فورس ایکٹ۔2019 کے تحت کیا گیا ہے. سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عوضی/سبسٹیٹیوٹ خاصہ دار فورس کے پولیس میں انضمام کے لئے کے پی ترامیمی آرڈیننس۔ 2020 منظور کیا گیا جس کے تحت ضلع مہمند میں تقریبا 992 عوضی جانچ پڑتال کمیٹی کی سفارشات پر پولیس میں ضم کئے گئے۔ اکرام اللہ خان نے کمیٹی کو کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں تقریبا 28 ہزار خاصہ دار فورسز اہلکاروں کے انضمام قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کر رہے ہیں اور جہاں پر کوئی غلطی ہو، نشاندھی پر اسکو ٹھیک بھی کر رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ کسی کیساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دیںگے۔