کراچی: کورنگی میں خاتون کی پھندے سے لٹک کر خودکشی

August 06, 2020

کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی کے سیکٹر سی 35 میں واقع ایک گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خاتون نے خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت 28 سالہ عقیلہ زوجہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے خاتون کی خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے اہلِ خانہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: خاتون کی خودکشی، سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی

پولیس نے خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔