کراچی شدید حبس اور گرمی کی لپیٹ میں

August 06, 2020

کراچی شہر اس وقت شدید حبس اور گرمی کی لپٹ میں ہے، گھروں میں پنکھے کی ہوا محسوس ہی نہیں ہو رہی، شہری پسینے میں شرابور ہو کر ہلکان ہو گئے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

ہواؤں کے بنے والے 2 دباؤ بھارتی گجرات کی جانب سے شہرِ قائد کی جانب بڑھ رہے ہیں، آج ممکنہ طور پر ان دونوں سسٹمز کے ملنے سے گرمی کی شدت زائد ہو گی۔

شدید گرمی کے باعث آج شہر میں تھنڈر سیل بن سکتے ہیں، بارشوں سے پہلے شہر میں آندھی بھی چل سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج دوپہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

جمعے اور ہفتے کو شہر میں بارش کی شدت زیادہ رہے گی، یہ چوتھا مون سون کا سسٹم پچھلے تمام سسٹمز سے زیادہ طاقتور ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اسپیل کے دوران کراچی میں 100 سے 130 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔