کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن مرمت کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی

August 06, 2020

حب سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن مرمت کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی، واٹر بورڈ کے مطابق لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق رائزنگ مین لائن 24 گھنٹوں میں دوسری بار پھٹی ہے، جمعرات کو بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے بیک پریشر کے سبب لائن پھٹی تھی۔

حکام کے مطابق لائن کی مرمت کے بعد آج صبح 4 بجکر 40 منٹ پر لائن میں پانی چھوڑا گیا تاہم سوا 6 بجے رائزنگ مین لائن دوسری جگہ سے پھٹ گئی۔

زرائع کابتانا ہے کہ مین لائن میں شگاف کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب ڈیم سے کراچی کے ضلع غربی اور نیو کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے ، لائن میں پڑنے والے شگاف کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔