کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

August 06, 2020


مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں راہ ولایت و شہدائے وطن و کشمیر کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بنیادی انسانی حقوق کی تذلیل اور قابل مذمت ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کانفرنس میں زور دیا گیا ہے کہ امت مسلمہ کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔