سلمان احمد کے بیٹوں نے ملی نغمہ ’’دل میں پاکستان‘‘ تیار کرلیا

August 07, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار سلمان احمد کے بیٹوں شیر جان اور عمران نے 14 اگست کے حوالے سے نیا گانا ’’دل میں پاکستان‘‘ تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق دل دل پاکستان کے نام سے مقبول ملی نغمہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے جنون گروپ کے لیڈ گٹارسٹ سلمان احمد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹوں شیر جان اور عمران نے جیم کے نام سے نیا میوزک بیڈ ترتیب دیا ہے اور پہلا ملی نغمہ تیار کیا ہے جب کہ گانے کی کمپوزنگ اور موسیقی شیر جان، عمران اور دوست جنید نے تیار کی ہے۔سلمان احمد کے بیٹے شیر جان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسیقی سے دلی لگاؤ ہے، میرے بابا میرے آئیڈیل ہیں، تعلیم کے ساتھ موسیقی میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، 14 اگست کو ہمارا گانا دنیا بھر میں ریلز ہوگا اور مزید اس طرح کے گانے کمپوز کیے جائیں گے، میری خواہش ہے کہ ملک کے لئے زیادہ سے زیادہ فلاحی کام کیے جائیں۔