کورونا ٹیسٹ کرانے والے موٹرسٹس کو 90پونڈ کا پارکنگ جرمانہ

August 07, 2020

لندن (پی اے) ایک موٹرسٹس کا کہنا ہے کہ ایک کار پارک میں ڈرائیو تھرو کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کے بعد اسے 90 پونڈ پارکنگ جرمانے کا ٹکٹ ملنے پر حیرت ہوئی۔ 52 سالہ جیف پف پر 7 جولائی کو نارتھ لندن کے ایڈمنٹن گرین شاپنگ سینٹر میں اپنی بیوی اور دو بچوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے لعاب کے نمونے دینے کے بعد پارکنگ جرمانہ لگا دیا گیا، جس پر وہ حیرت زدہ رہ گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ ہم انفیلڈ کی سائٹ پر 23 منٹ رکے تھے اور اس تمام وقت ہم نے کار نہیں چھوڑی۔ اس جرمانے کے پس پردہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی جرمانہ غلط طور پر جاری کیا گیا ہے تو اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔