عثمان بزدار کی نیب طلبی پر فیاض الحسن چوہان کا بیان

August 07, 2020

عثمان بزدار کی نیب طلبی پر فیاض الحسن چوہان کا بیان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب طلبی پر درعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عثمان بزدار کی نیب طلبی پر بلا وجہ طوفان کھڑا کیا ہوا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور میں ایک نئے تعمیر شدہ ہوٹل نے شراب کے کوٹے کے لیے اپلائی کیا، ہوٹل کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایکسائز نے اس ہوٹل کوشراب کا لائسنس جاری کیا، میڈیا پر خبر کے بعد ڈی جی ایکسائز نے فائل وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ بھیجی۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ فائل اس نوٹ کے ساتھ واپس بھجوا دی گئی کہ یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔