ننکانہ صاحب میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

August 08, 2020

ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد میں لاہور پولیس کا کانسٹیبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔ کانسٹیبل محمد اشرف اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف کینٹ میں تعینات تھا۔

ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف کینٹ کی ٹیم نے مسروقہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے منڈی فیض آباد میں ناکا لگا رکھا تھا، اس دوران پولیس ٹیم نے ایک مشکوک گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا تو نامعلوم افراد نے گاڑی بھگا دی۔

پولیس ٹیم نے تعاقب کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد اشرف زخمی ہو گیا اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔