لیاقت آباد، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 گدھے ہلاک

August 08, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لیاقت آباد میں کرنٹ لگنے سے2گدھے ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق لیاقت تھانے کی سندھی ہوٹل بیکری کے قریب بجلی کے تار گرنے سے2گدھے ہلاک ہو گئے ، جس کی کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ، جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ گدھا گاڑی میں2گدھے روڈ سے گزر رہے ہیں کہ بجلی کا تار گدھا گاڑی پر آگرا جس کہ باعث دونوں گدھے موقع پر ہلاک ہو گئے۔