بارشوں کے سبب دادو کے ندی نالوں میں طغیانی

August 08, 2020

کیرتھر پہاڑی سلسلوں میں بارشوں کے بعد دادو کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سیلابی پانی کاچھو کے دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے۔

سیلابی پانی سے کاچھوکے متاثرہ دیہات میں رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہورہی ہیں ۔

علاقے کے متاثرہ خاندانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ متاثرین کی مدد کے لئے اقدامات کرے۔