ملی نغمے قوم کے جذبہ ایمانی کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: فیاض چوہان

August 08, 2020

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملی نغمے قوم کے جذبہ ایمانی اور جوش و ولولے کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلوکار انضمام عرف انضی کا نیا نغمہ اس قومی کاوش میں کامیاب ہوتا نظر آتا ہے، انضی کے ملی نغمے میں میری شمولیت پیارے وطن کو خراجِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ نغمے کے بول ’بری نظر جو تجھ پر ڈالے گا وہ آنکھ نہ کھلنے دیں گے ہم‘ افواجِ پاکستان کی ہمت و جرات کو سلام ہے، ’ملک پہ آنچ بھی آ جائے تو اپنی جان بھی دے دیں گے‘ شہداء کی قربانیوں کو عقیدت بھرا اظہار ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انضی کے کریڈٹ پر ’روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے‘ سمیت پی ٹی آئی کے 2018 الیکشن کے سارے مشہور نغمے شامل ہیں۔