وزیر اعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

August 08, 2020

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے 16 خصوصی مشیروں کی تقرری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، چیف جسٹس قاسم خان 10 اگست کو سماعت کریں گے۔

لاہورہائیکورٹ میں دائردرخواست میں وزیراعظم ، وزارت قانون ، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، شہزاد اکبر، ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آئین کے تحت وزیر اعظم کی سفارش پر صرف رکن اسمبلی ہی وفاقی وزیر بن سکتا ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ منتخب اراکین کو وفاقی وزراء بنانے کاحکم دیا جائے ، حتمی فیصلے تک وزیراعظم اور غیر منتخب مشیروں کو کام سے روکا جائے۔