بجلی 2.6روپے فی یونٹ مہنگی،صارفین پر20ارب سے زائد کا بوجھ پڑیگا

August 09, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،قیمت میں اضافہ نومبر 2019 سے جون 2020 تک کیلئے کیا گیا، بجلی صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑیگا، نیپرا کے مطابق صارفین سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں وصولیاں ہوں گی، بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کیلئے اضافہ، 3 ماہ کیلئے کمی ہوئی،اگست میں صارفین سے 1 روپیہ 16 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی ہو گی، ستمبر میں صارفین 90 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔