شاہد خاقان عباسی کیخلاف دائر ضمنی ریفرنس اعتراض لگا کر واپس

August 09, 2020

شاہد خاقان عباسی کیخلاف دائر ضمنی ریفرنس اعتراض لگا کر واپس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 15افراد کیخلاف دائر ضمنی ریفرنس رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا، نیب ریفرنس کی سکروٹننگ کے دوران معلوم ہواکہ ریفرنس نامکمل ہے اور اس کی دستاویزات کی ترتیب بھی درست نہیں تھی جس کے باعث اسے واپس نیب حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ ترتیب وغیرہ کی درستی کے بعد دوبارہ جمع کرایا جائے جس کے بعد دوبارہ سکروٹننگ کی جائیگی،رجسٹرار آفس کے مطابق ریفرنس مکمل اور درست جمع ہونے پر ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کئے جائینگے ۔