حکومت بھارتی لابی کے ایجنٹوں کو کنٹرول کرے، سراج الحق

August 09, 2020

کراچی (اسٹاف رپوٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر ریلی پر بم حملے کے مجرموں کو فی الفور گرفتار کریں اور بھارتی لابی اور ایجنٹوں کو کنٹرول کریں، آزادی کشمیر کی جدو جہد میں بہنے والا خون اور قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جائیں گی، جدو جہد جاری رہے گی اور کشمیر ایک دن ضرور بھارت کے تسلط سے آزاد ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہسپتال میں زیر علاج جماعت اسلامی کشمیر ریلی پر بم حملے میں زخمی ہونے والے کارکنوں سے ملاقات اور عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے کارکنوں خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ زخمیوں میں دوکی حالت تشویشناک ہے ۔