سیلابی صورتحال ‘عوام غیرضروری سفرسے گریز کریں‘لیاقت شاہوانی

August 09, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہےبارشوں سے تین افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا جبکہ سیلابی پانی سے بولان اور کوسٹل ہائی وے بند ہوگئی جن کو کھولنے کیلئے احکامات جاری کردیئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں کاسلسلہ جاری ہے بعض علاقوں میں جانی کیساتھ املاک کو نقصان جبکہ کمیونیکیشن سسٹم متاثر ہوا۔وزیر اعلی جام کمال صورتحال کا از خود جائزہ لے رہے ہیں ۔مون سون بار شو ں کا الر ٹ جاری کر دیا گیا تھاپی ڈی ایم اے پہلے سے ہائی الرٹ ہے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو امدادی کاموں کی ہدایت کردی ہےجبکہ متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ و دیگر امدادی سامان بجھوایا جارہاہےایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ضلع گوادر اور بولان میں سیلابی ریلے کے باعث سڑکیں بند ہیں جنہیں کھولنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اب تک بارشوں سے تین افراد جاں بحق ہوئے ۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کیسز میں بھی بتدریج کمی آ رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سول اسپتال دھماکے میں شہید وکلاء کے اہل خانہ کی معاونت کیلئے بلوچستان حکو مت نے اقدامات کئے اور آئندہ بھی کرینگے ۔شہداء کے بچوں کی اسکالرشپس کی مد میں 73 لاکھ روپے فراہم کئے گئے ۔