سر پھرے نوجوان کے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک کرتب

August 09, 2020

سر پھرے نوجوان کے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک کرتب

امریکی نوجوان کی ٹریفک جام کے دوران ون وہیلنگ نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

یوں تودنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم ان میں سے کچھ نوجوان اپنے شوق پورے کرنے کے لیے ہر حد سے گزر جاتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو ٹریفک کے درمیان ون وہیلنگ کا خطرناک مظاہرہ کر رہا ہے۔ یہ مناظرامریکی ریاست میری لینڈ کی ہائی وے پر دیکھے گئے جہاں ایک سر پھرا نوجوان مصروف سڑک پر ایک پہئے پر موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔

یوں بائیک کو ایک پہئے پر تیز ی سے گاڑیوں کے بیچ میں دوڑاتے نوجوان کو دیکھ کر جہاں لوگ دنگ رہ گئے وہیں اُسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ کچھ نے اُس کی مہارت کی خوب داد بھی دی۔