معمر اداکاروں پر کورونا کی وجہ سے پابندی، امیتابھ فلمی کیریئر کے حوالے سے متفکر

August 09, 2020

بالی ووڈ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران 65 برس سے زائد عمر کے اداکاروں کی اداکاری پر عائد کی گئی پابندی اٹھائے جانے کے بعد بھی بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنے فلمی کیریئر کو جاری رکھنے کے حوالے سے تذبذب اور غیریقینی کا شکار ہیں۔

78 سالہ لیجنڈری اداکار نے خود یہ تسلیم کیا کہ وہ کام کرنے کے حوالے سے الجھن اور پریشانی کا شکار ہیں۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب بالی ووڈ حکام نے اپنے سابقہ رولنگ جس میں معمر فنکاروں کے کام پر پابندی لگائی گئی تھی، امتیازی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنے ایک حالیہ بلاگ میں تحریر کیا کہ یوں تو ذہن میں پریشانی کے حوالے سے بہت سی چیزیں ہوتی ہیں، لیکن سرکاری حکام کی جانب سے یہ پابند کرنا کہ وہ افراد جنکی عمر 65 سے زیادہ ہو وہ کام کے لیے باہر نہیں جاسکتے۔

انھوں نے کہا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کی اس پابندی کو اس کے چند روز بعد مزید کم کرتے ہوئے اس کی حد 50 سال مقرر کی گئی۔

امتیابھ بچن نے مزید تحریر کیا کہ اسکا مطلب تو یہ میرے جیسے لوگ، میرا پیشہ اور میری 78 سال کی عمر، یہ کسی کو بے مصرف کرنا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلموں کی تنظیم جس سے ہم اداکار منسلک ہوتے ہیں اگر اس معاملے کو عدالت لیکر جاتی ہے تو مجھے یقین ہے کہ معزز عدالت عمر کی حد پر مبنی اس پابندی کو نامنظور کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ اسی طرح عدالت عمر کی حد پچاس سال کرنے کو بھی ختم کردے گی، لیکن عدالتوں اور قانونی طریقہ کار میں وقت لگتا ہے۔

امیتابھ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، کیا میرے لیے اس کے متبادل کوئی کام ہے، پابندی لگانے وقت مہربانی کرکے یہ بتاسکتے ہیں، اگر سب کچھ عدالتوں کو ہی کرنا ہے تو پھر ایسا ہی کرلیتے ہیں۔