ماں کی دعا پر بچے کی ناں ناں ،ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

August 09, 2020

ماں کی دعا مانگنے اور بچے کی ناں ناں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں نے اپنے بچے کو سامنے بیٹھا کر دعا کرنے کےلیے کہا ،بچے نے دعا کےلیے ہاتھ بھی اٹھا رکھےہیں۔

ویڈیو میں ماں دعا کے الفاظ ادا کرتی جاتی ہے اور بچہ انہیں دہراتا جاتا ہے ایک موقع پر ماں کی دعا پر بچہ ناں ناں کرتا ہے اور اس کے آنسو بھی نکل آتے ہیں۔

ماں نے دعا مانگی کہ ’میں دعا کرتا ہوں کہ 15 تاریخ کو ،اسکول کھل جائیں ‘ دعا کے دوران جیسے ہی اسکول کھلنے کی بات آئی، بچے نے ناں ناں کہا اور اس کی آنکھ سے آنسو نکل آئے۔

بچے کی ناں ناں سن کر پیچھے موجود بچوں کی ہنسی نکل گئی،اپنے بیٹے کو روتے اور دوسرے بچوں کو ہنستا دیکھ کر ماں نے ہنسنے والے انداز میں سب کو چپ کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی بچے سے استفار کیا کہ ’تم نہیں چاہتے کہ اسکول کھلیں؟‘