بل بورڈ واقعہ، زخمی شخص کا کیس کی پیروی کرنے کا فیصلہ

August 10, 2020

کراچی میں حالیہ بارش کے دوران بل بورڈ گرنے سے زخمی ہونے والے انوار احمد کا جناح اسپتال میں میڈیکو لیگل کرلیا گیا، زخمی شخص کی جانب سے آج سپریم کورٹ جاکر کیس پیروی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق انوار احمد کے ہاتھ پر زخم آئے ہیں، ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کر کے دوائیں دیں۔

اس حوالے سے جیو نیوز کےرابطہ کرنے پر انوار احمد کے اہل خانہ نے بتایا کہ ہم نے مقدمہ درج کرایا ہے اور ہم آج سپریم کورٹ جائیں گے اور اس کیس کی پیروی کریں گے۔

یاد رہے کہ میٹروپول ہوٹل کے قریب سائن بورڈ گرنے سے موٹرسائیکل پر سوار تاجر انوار احمد زخمی ہوگیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں شہریوں پربل بورڈ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔