لاہور، شاپنگ مال میں ڈرائیو ان سینما کھل گیا

August 10, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورمیں فلم دیکھنے کا نیا انداز متعارف کروا دیا گیا، اب شائقین اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر پسندیدہ فلم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔سنیماہالزبند ہیں تو کیا ہوا لاہور کے مقامی شاپنگ مال میں ڈرائیو ان سنیما کھل گیا ہے، گاڑی میں بیٹھ کر پوری فیملی کے ساتھ شاپنگ مال آئیں اور جدید ٹیکنالوجی پراوپن ائیرسنیما میں اپنی من پسند فلم دیکھ کرتفریح کریں۔سینما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔فلم بین کہتے ہیں کہ کورونا کے باعث سنیما نہیں جاسکتے لیکن ڈرائیو ان سنیما میں پسند کی فلم دیکھ کر مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔