بارش کا قطرہ گرتے ہی سیوریج کا سسٹم تباہ ہوگیا‘جمعیت ن

August 10, 2020

کوئٹہ (آ ن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارشاہ چشتی اور مولوی رحمت اللہ حقانی نے ملک بھربالخصوص بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے جانی ومالی نقصان پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے وسط میں معمولی بارش سے نالیاں اور بند اور پانی سڑکوں پر آگیا ۔چند ماہ پہلے تعمیرہونے والی سڑکوں کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کی وجہ سے بارشوں کا پانی سڑکوں پر آنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو دوسری جانب جا بجا گندگی کے ڈھیر کی وجہ نے رہی سہی کسر پوری کردی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو صرف انتخابات قریب آتے ہی عوام کی یاد ستاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔