پشاور،بچے پر تشدد کی ویڈیو وائر ل ،جعلی پیر گرفتار

August 10, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ سربند پولیس نے جعلی پیر کی جانب سے بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ سربند پولیس کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی رآر کے مطابق انہیں شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ محمد اللہ سکنہ اچینی بالا اپنے حجرے آنے والے لوگوں کے لئے جعلی تعویز اورساخت کراتاہے اور خود کو پیر ظاہر کرکے ان سے رقوم بٹورتاہے جس کے سلسلے میں اسے باقاعدہ طور پرایسا کرنے سے منع کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جعلی پیر محمد اللہ ایک بچے پر تشدد کررہاہے اور اسے بجلی کے کرنٹ دے رہاہے اوران سے بھاری رقم بٹور رہاہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے جعلی پیر محمد اللہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔