بھانہ ماڑی میں پیسکو سٹاف کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنالیا

August 10, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود چارخانہ روڈ پر لائن سپرنٹنڈنٹ سمیت پیسکو کے تین اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ۔ایس ڈی او پیسکو گلبرگ وقار خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز لائن سپرنٹنڈنٹ جلال الدین دیگر ملازمین یونس خان اور سید علی شاہ کے ہمراہ چارخانہ روڈ پر پولیس کے ہمراہ چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران فہیم ولد ارشاد آیا اور پیسکو سٹاف کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر اپنے حجرے میں بند کردیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر گالیاں دیں اور بعدازاں انہیں چھوڑ دیاجس پرپولیس نے ملزم کے خلاف سرکاری ملازمین کو کام سرکار سے روکنے اور انہیں حبس بے جامیں رکھنے کے مقدمات درج کر لئے ۔