بیروت دھماکے،حکومتی نااہلی،2 وزراء مستعفیٰ

August 10, 2020


بیروت دھماکوں میں حکومتی نااہلی پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے والے وزراء کی تعداد 2 ہوگئی، عوام کے پُرتشدد احتجاج کے بعد لبنان پارلیمنٹ کے 9 ارکان بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی وزیر اطلاعات کے بعد وزیر ماحولیات نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دےد یا ہے جس کے بعد لبنان پارلیمنٹ کے 9 ارکان بھی مستعفیٰ ہوگئے۔

بیروت کے گورنر کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے کئی لاشوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے،جس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے ۔

بیروت میں مقیم کئی غیر ملکی ملازمین اور ٹرک ڈرائیور ابھی بھی لاپتہ ہیں، ایران نے بیان دیا ہے کہ بیروت دھماکے پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیےاور امریکا کو لبنان پر عائد پابندیاں ختم کردینی چاہئیں۔