پی پی 12سو سال بھی اقتدار میں رہے تو سندھ ترقی نہیں کریگا، خرم شیر زمان

August 10, 2020

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 12 سال کی بجائے بارہ سو سال بھی اقتدار میں رہے تو صوبے میں کوئی ترقی نہیں ہوسکتی۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بارشوں میں کراچی سمیت پورا سندھ ڈوب گیا، پیپلز پارٹی سے 12 سال گزرنے کے باوجود مسائل حل نہیں ہورہے ، پاک فوج کام کرتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ وزیر آبپاشی کے لئے گمشدگی کے اعلانات کا وقت آگیا ہے، ہم این سی او سی کے مشکور ہیں ان کا کام قابل تعریف ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کو دادو اور جام شورو میں کیمپ لگانا چاہیے تھا نہ کہ ہیلی کاپٹر سے علاقے میں گھوم پھر کر واپس آیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کاروبار کھولنے کی اجازت دینے اور کورونا کو شکست دینے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مراد علی شاہ سےکراچی اور سندھ میں کتوں کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں نالے پر اسپتال قائم کیا گیا ہے۔