بزدار صاحب کی کوئی سننے والا نہیں: عظمیٰ بخاری

August 10, 2020

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی ادارے اپنی اپنی حکمت عملی سے چل رہے ہیں، بزدار صاحب کی کوئی سننے والا نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور ڈوب رہا ہے نیازی اور بزدار چین کی بانسری بجارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب وزیر اعلیٰ ہاﺅس سے باہر نکلیں لاہور ڈوب رہا ہے، لاہور کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہے، عثمان بزدار ان کے وزراء لاہور میں کشتیاں لے کر نکل آئیں۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ بزدار سرکار کا پہلا پروجیکٹ فردوس مارکیٹ انڈر پاس ڈوب گیا ہے، بارش کے پانی پر مراد علی شاہ سے استعفیٰ مانگنے والے آج کہاں گئے۔؟

انہوں نے کہا کہ شہباز گل، فواد، فیصل واوڈا، علی زیدی کو ایک ایک کشتی نون لیگ فراہم کرے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں 50 لوگوں کی کابینہ اصل میں نالائقوں کا ہجوم اکٹھا ہوا ہے، مون سون سے قبل عثمان بزدار نے ایک بھی ہنگامی میٹنگ نہیں بلائی۔