اداکار انتونیو بیندراس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

August 11, 2020

اداکار انتونیو بیندراس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ماسک آف زورو اور پین اینڈ گلوری جیسی مشہور فلموں کے نامور اداکار انتونیو بیندراس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مشہور ہسپانوی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انتونیو بیندراس نے اپنی ساٹھویں سالگرہ کے پیغام میں مداحوں کو یہ افسوسناک خبر سنائی تاہم انتونیو بیندراس نے ساتھ ہی اپنی طبیعت بہتر ہونے اور بیماری کا حوصلے سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انتونیو بیندراس کی مشہور فلموں میں دی ماسک آف زورو، پین اینڈ گلوری، ڈیسپیراڈو جیسی بیشمار فلمیں شامل ہیں۔