لیبیا کے 3شہریوں اور مالٹا کی کمپنی پرامریکی پابندیاں

August 11, 2020

واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے لیبیا میں جاری خانہ جنگی اور عدم استحکام میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے 3 شہریوں اور مالٹا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ اعلان کے بعد امریکی شہری ان تینوں لیبی افراد اور مالٹا کی کمپنی کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ آج امریکا نے لیبیا میں عدم استحکام میں کردار ادا کرنے والے اسمگلروں کے ایک نیٹ ورک پر مالیاتی پابندیاں عائد کردی ہیں۔