دنیا کو درپیش ماحولیاتی بحران کے اثرات کورونا سے زیادہ برے ہوں گے،بل گیٹس

August 11, 2020

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو درپیش ماحولیاتی بحران کے اثرات کورونا سے زیادہ برے ہوں گے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جتنا بھی دہشت ناک ہو، ماحولیاتی تبدیلی اس سے زیادہ بھیانک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کے باعث ایک لاکھ میں سے 14 افراد ہلاک ہورہے ہیں، جب کہ آیندہ 40 برس میں زمین پر درجہ حرارت بڑھنے سے اموات کا تناسب 2100ء سے قبل 5 گنا بڑھ جائے گا۔