پالتو بلی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا

August 11, 2020

لندن /کراچی (جنگ نیوز) برطانیہ میں پالتو بلی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ برطانیہ میں پہلی بار کسی پالتو جانور میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم برطانوی ویٹرینری ماہرین نے جانوروں سے کورونا پھیلاؤ خارج از امکان قرار دیا ہے۔چیف ویٹرینری افسر کرسٹائن مڈل مس کے مطابق بلی کو کورونا وائرس اس کے مالکان سے منتقل ہوا جب کہ بلی کے مالکان صحت یاب ہوچکے ہیں۔